بھٹکل:12؍ جون (ایس اؤ نیوز) گذشتہ 5جون کی صبح گھر سے نکلی لڑکی گھر واپس نہ لوٹنے اور لاپتہ ہونے کا واقعہ بھٹکل تعلقہ منڈلی کے موگیرکیری میں پیش آیا ہے۔
قریب 20سالہ لڑکی پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بنگلورو کے ایک سوپر مارکیٹ میں کام کررہی تھی۔ 3جون کو گاؤں لوٹی لڑکی 5جون سےلاپتہ ہے۔ گھروالوں نے ایک ہفتہ تک تلاش کیا لیکن لڑکی کاپتہ نہیں چل پایا تو آخر کار بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ پہنچ کر گمشدگی کی شکایت درج کی ہے۔ پتہ چلا ہے، بے حد غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کی گمشدگی سے گھر والے سخت پریشان ہیں اور اپنے طور پر اس کی تلاش میں ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں،
پولس تھانہ میں شکایت درج ہونے کے بعد پی ایس آئی بھرت کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔